نواب ثنا اللہ زہری بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد

Nawab Sanaullah

Nawab Sanaullah

کوئٹہ (جیوڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کی پارلیمانی گروپ نے چیف آف جھالاوان نواب ثنااللہ زہری کو بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد کر دیا۔کوئٹہ پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے پارلیمانی گروپ کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جان محمد جمالی نے پارٹی کے صوبائی صدر و چیف آف جھالاوان نواب ثنا اللہ زہری کو بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر منتخب کرنے کی تجویز پیش کی جسے پارٹی کے رہنما در محمد ناصر نے اسکی تائید کی۔