علی ظفر آج 33 ویں سالگرہ منارہے ہیں

Ali Zafer

Ali Zafer

لاہور(جیوڈیسک) پاکستانی مستی بوائے، گلوکار، ماڈل، اداکار، موسیقار، ہدایتکار علی ظفر آج اپنی تینتیس ویں سالگرہ منارہے ہیں۔لاہور میں اٹھارہ مئی انیس سو اسی کو پیدا ہونے والے علی ظفر کو شوبز میں پہلی کامیابی دوہزار تین میں ان کے البم “حقہ پانی” کے گانے “چھنو کی آنکھ میں اک نشہ ہے” کی وجہ سے ملی۔

اس کے بعد دوہزار چھ مین ان کا البم “مستی” ریلیز ہوا جس کے گانے “سجنیا” نے ایک عرصہ تک لوگوں کو دیوانہ بنائے رکھا۔ حقہ پانی اور مستی کے بعد ان کا البم دیکھا ریلیز ہوا۔ موسیقی میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد علی ظفر نے بھارت میں جاکر اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔

فلم “تیرے بن لادن” میں ان کی شاندار اداکاری اور فلم کی کامیابی نے انہیں راتوں رات اسٹار ایکٹر بنا دیا جس کے بعد انہوں نے کئی فلموں میں اپنی جاندار اداکاری کے جوہر دکھائے۔ علی ظفر کی کامیڈی فلم “چشم بددور” کو دوہزار تیرہ کی سپرہٹ مووی قرار دیا گیا۔