ممبئی(جیوڈیسک)بالی وڈ کے منا بھای سنجے دت نے ممبی کی آرتھر روڈ جیل میں پہلی رات گزاری انھیں آج پونے کی مقامی جیل میں شفٹ کیا جاے گا۔ سنجے کو گزشتہ شام جب مقامی ٹاڈا عدالت نے آرتھر روڈ جیل بھجینے کا حکم دیا تو اس وقت وہ جیل میں اپنی روز مرہ ضروریات کی ساری اشیا لیکر آے تھے۔
ٹاڈا عدالت کے جج نے سنجے کو انکے سیلی بریٹی سٹٹیس کے باعث انھیں 15 دن تک پنکھا استعمال کرنے کی اجازت دی ہے جو انکے دیگر 6 ساتھیوں کو نہیں دی گئی۔ سنجے جیل میں آنے سے قبل اپنے ذاتی استعمال کے کپڑیبھی لاے تھے۔
انھیں جیل میں اپنی ذاتی بیڈ شیٹس، میٹرس بھی ہمراہ لانے کی اجازت دی گئی ہے، ٹاڈا عدالت کے جج کی طرف سے اجازت کے بعد انھیں گھر سے کھانا منگوانے کی سہولت بھی دی گئی ہے۔سنجے کو جیل میں اتنی سہولتیں دینے پر ذرائع نے ان پر شیدید تنقید کی ہے۔