ٹھٹھہ(جیوڈیسک)پیپلز پارٹی کی سسی پلیجو دوبارہ گنتی کے باوجود جیت نہ سکیں،شیرازی گروپ کے امیر حیدرشاہ کی سیٹ برقرار رہی۔سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 85 ٹھٹھہ کے الیکشن میں امیر حیدر شیرازی21ہزار پانچ سو ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔
پیپلز پارٹی کی سسی پلیجو نے 20 ہزار چھ سو چوہتر ووٹ لیے ۔سسی پلیجو کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا لیکن دوبارہ گنتی میں بھی امیر حیدر شیرازی کامیاب قرار پائے۔دوبارہ گنتی میں سید امیر حیدر شاہ کے 20 ہزار پچاس اور پیپلزپارٹی کی سسی پلیجو کے 19 ہزار سات سو پچاس ووٹ نکلے