کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ سے اغوا ہونے والے سابق ایڈووکیٹ جنرل صلاح الدین مینگل کو 45 روز بعد بھی بازیاب نہیں کرایا جا سکا ، مغوی کی بازیابی کے لیے بلوچستان بار ایسو سی ایشن نے حکومت کو 20 مئی کا الٹی میٹم دے دیا۔سابق ایدووکیٹ جنرل صلاح الدین مینگل کو 3 اپریل سریاب روڈ سے دو مسلحہ افراد نے اغواے کیا جو تاحال بازیاب نہیں ہو سکے ہیں۔ اغوا کے خلاف وکلا براداری شدید غم و غصے کا اظہار کر رہی ہیں۔
بلوچستان بار ایسوسی ایشن اور دیگر وکلا تنظمیوں کی جانب سے مغوی کی بازیابی کے لیے صوبائی حکومت کو 20 مئی تک کی مہلت دی گئی ہے جس کے بعدعدالتوں کے بائیکاٹ کیا جائے گا۔
بلوچستان ہائی کورٹ سمیت کسی بھی زیریں عدالت میں مقدمات کی سماعت نہیں ہو سکے گی،مغوی ایڈووکیٹ صلاح الدین مینگل نے حال میں ہی مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی تھی اغوا کاروں نے ان کی رہائی کے لیے 2 کڑور روپے کا مطالبہ کیا ہے۔