کوپاڈل رے فائنل میں کو ایٹ لیٹی کو میڈریڈ نے ریال میڈریڈ کو ہرادیا

Kupadl

Kupadl

میڈرڈاسپینش جائنٹس ریال میڈریڈ اس سیزن ایک بھی ٹرافی نہ جیت سکے، کو پاڈل رے فائنل میں ریال میڈریڈ کو ایٹ لیٹی کو میڈریڈ نے دو ایک سے شکست دیتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔میڈریڈ میں کھیلے جانے والے میچ کا پہلا گول ریال میڈریڈ کے لئے کرسٹیانو رونالڈو نے 14ویں منٹ میں کیا، فلکاو کے ایک خوبصورت رن کی بدولت ایٹلیٹ کو میڈریڈ نے میچ برابر کیا۔

دوسرے ہاف میں ریفری سے الجھنے کی وجہ سے ریال کے کوچ جوسے مرینیو کو ریڈ کارڈ دکھا کر باہر بھیج دیا گیا۔ایکسٹرا ٹائم کے 98ویں منٹ میں اٹلیٹ کو کے ڈیفینڈر میرانڈا نے دوسرا گول کرکے دو ایک کی برتر حاصل کرلی جو آکر تک برقرار رہی،دوسرے ایکسٹرا ٹائم میں رونالڈو کو بھی حریف ٹیم کے کپتان کے منہ پر لات مارنے پر ریفری نے میچ سے باہر کردیا،یوں ایٹلیٹیکو میڈریڈ نے 2-1 سے میچ جیت کر کوپا ڈل رے اپنے نام کرلیا۔