کراچی(جیوڈیسک)اپریل میں ملکی جاری خسارہ پینتیس کروڑ چالیس لاکھ ڈالر رہا،رواں مالی سال میں کرنٹ اکانٹ خسارہ ایک ارب اکتالیس کروڑ ڈالر پر پہنچ گیا۔ مرکزی بینک کے مطابق اپریل میں ملکی تجارتی خسارہ ایک ارب چوبیس کروڑ ڈالر۔
خدمات کا خسارہ اکیس کروڑ نوے لاکھ ڈالر جبکہ آمدنی کا خسارہ بیالیس کروڑ دس لاکھ ڈالر رہا۔رواں مالی سال کے ابتدائی دس ماہ میں تجارت، خدمات اور آمدن کا خسارہ سولہ ارب پچیس کروڑ ڈالر رہا،اس دوران ترسیلات کا حجم چودہ ارب نواسی کروڑ ڈالر رہا۔