تحریک انصاف پی پی 97 کے رہنما احور طفیل وڑائچ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جھرلو الیکشن کے نتائج قبول نہیں

گوجرانوالہ(جی پی آئی)تحریک انصاف پی پی 97 کے رہنما احور طفیل وڑائچ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جھرلو الیکشن کے نتائج قبول نہیں ن لیگ نے تحریک انصاف کے ووٹوں پر دن دیہاڑے ڈاکہ ڈالا ہے اپنی رہائش گاہ پر تحریک انصاف کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے ریکارڈ دھاندلی کرکے 97 ء کی یاد تازہ کر دی ہے۔

ایک ایک لاکھ ووٹ عوام نے نہیں ڈالے فرشتوں نے ڈالے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جھرلو بے نقاب ہو چکا ہے۔ الیکشن کمیشن اس کا نوٹس لے۔ تحریک انصاف کی بے پناہ مقبولیت کے خوف سے شب خون مارا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس دھاندلی کا پول کھل چکا ہے عمران خان عوام کے دلوں کی دھڑکن بن گئے ہیں۔