الیکشن کمیشن کا مختلف پولنگ سٹیشنوں میں دوبارہ پولنگ اور ووٹوں کی گنتی کا حکم

Election Commission

Election Commission

اسلام آباد(جیوڈیسک)الیکشن کمیشن نے پی کے60 کے دو پولنگ سٹیشنز میں دوبارہ پولنگ اور این اے103 حافظ آباد اور پی پی 198 کے سات سٹیشنز اور پی بی 40 نوشکی میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا۔

الیکشن کمیشن نے پی کے ساٹھ بٹ گرام کے دو پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کے احکامات بھی جاری کر دیئے ہیں۔ ان پولنگ اسٹیشنز پر خواتین کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

دوسری جانب پی پی بیالیس خوشاب سے آزاد امیدوار خدا بخش ٹوانہ کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے۔دوسری طرف این اے103 حافظ آباد اور پی پی198 کے سات سٹیشنز اور پی بی 40 نوشکی میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہو گی۔