کشمور : بچے کے اغوا کی ناکام کوشش ،2 افراد قتل

Kashmore

Kashmore

کشمور میں بچے کے اغوا کی کوشش میں ناکامی پر فائرنگ کر کے دو افراد کو قتل کر دیا گیا۔کشمور(جیوڈیسک)چاچڑ محلہ میں نامعلوم مسلح افراد ایک پولیس اہلکار کے گھر میں گھس گئے اور اس کے بچے کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔

اہلخانہ کی مزاحمت پر ملزموں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے وہاں موجود منیر نامی شخص اور اس کی اہلیہ شمیم موقع پر دم توڑ گئے۔ واردات کے بعد ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔