ممبئی(جیوڈیسک)بھارتی سپر اسٹار سلمان خان کے بھائی ارباز خان ان کے رائیول شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کو بے تاب ہیں۔ فلمساز ارباز خان کا کہنا ہے کہ وہ کنگ خان کے ساتھ فلم کرنا چاہتے ہیں۔ شاہ رخ خان اور سلمان خان کافی عرصے بیسٹ فرینڈز رہنے کے بعد 2008میں لڑائی کے بعد سے ایک دوسرے سے بات تک نہیں کرتے لیکن ارباز خان کا کہنا ہے۔
بطور فلم میکر وہ انڈسٹری کے سب ہی بڑے ایکٹرز کے ساتھ فلمیں بنانا چاہتے ہیں، اور سلمان خان کے بعد ان کی لسٹ میں شاہ رخ خان سر فہرست ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں ان کے اور ایس آر کے کے بیچ کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوئی ہیں تاہم موقع دیے جانے پر وہ انہیں اپنی فلم میں ضرور کاسٹ کرنا چائیں گے۔