لاہور: ڈیفنس میں تحریک انصاف کا دھرنا آٹھویں روز بھی جاری

PTI

PTI

لاہو ر (جیوڈیسک) ڈیفنس لاہو رمیں تحریک انصاف کے ورکز کا دھرنا آٹھویں روز بھی جاری ہے، خیبر پختونخواہ کے نامزد وزیر اعلی پرویز خٹک کہتے ہیں کہ جن پولنگ اسٹیشنوں پردھاندلی ہوئی وہاں دوبارہ پولنگ کرائی جائے، کامیابی تحریک انصاف کی ہو گی۔

خواتین اور نوجوانوں کا جوش و خروش تھمنے کا نام نہیں لے رہا، این اے 125 میں دھاندلی کے خلاف سات روز سے دھرنا دیئے ہوئے پی ٹی آئی کے یہ پرجوش ورکرز اپنے مطالبے کے حق میں نعرہ زن ہیں، خواتین کا کہنا ہے کہ عمران خان نے سوئی ہوئی قوم کو جگایا ہے، تبدیلی اب اس ملک کا مقدر بن چکی ہے۔

خیبر پختونخواہ کے نامزد وزیر اعلی پرویز خٹک، اعظم سواتی کے ہمراہ دھرنے کے شرکا سے اظہاریکجہتی کیلئے ڈیفنس پہنچے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ بہت ہوچکا اب ملک کوترقی دینی ہے۔ جو دہشت گرد بات کرنا چاہتے ہیں ان سے بات کریں گے۔

خیبرپختونخوا پنجاب کے لوگوں کیساتھ ہے، پیچھے نہیں ہٹیں گے آخری دم تک لڑیں گے۔ تحریک انصاف کے حامیوں کا کہنا ہے کہ حامد خان اور دیگر ذمہ داران کی پریس کانفرنس سے آئندہ لائحہ عمل کا پتہ چل جائے گا اور دھرنے کے جاری رہنے یا اختتام کا بھی فیصلہ بھی ہو گا۔