کراچی(جیوڈیسک) بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 650 روپے سستا ہوگیا گولڈ ڈیلرز کے مطابق بین الاقوامی سطح پر سونے کی فی اونس قیمت میں 22 ڈالر گراوٹ دیکھی گئی اور یہ 1364 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا۔
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 52 ہزار 500 روپے جبکہ 10 گرام سونا 45 ہزار روپے کی سطح پر آگیا۔جیولرز کے مطابق سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث اس کی فروخت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔