ممبئی(جیوڈیسک)ممبئی دھماکوں کے کیس میں قید کاٹنے والے بھارتی اداکار سنجے دت کوممبئی جیل میں وہی بیرک ملی ہے،جہاں اجمل قصاب کو رکھا گیا تھا۔سنجے دت کے وکیل نے عدالت کو بتایا ہے۔
کہ سنجے کو اجمل قصاب والی بیرک میں رکھا گیا ہے جہاں تازہ ہوا کا گزر تک نہیں ہوتا۔سنجے دت کو ٹاڈا قوانین کے تحت سزا ملی۔
اس لیے انہیں دہشت گردوں کی بیرک میں نہیں رکھا جا سکتا،وکیل نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ سنجے دت کو کسی دوسرے سیل میں منتقل کیا جائے۔