ہندوستان(جیوڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے دہشت گردی سے نجات کیلئے طالبان سے مذاکرات کو وقت کی ضرورت قرار دے دیا، کہتے ہیں کہ سو دنوں میں ہی پتہ چل جائے گا کہ حکمران اور حکومت کتنے پانی میں ہیں۔
سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے نومنتخب رکن قومی اسمبلی شیخ رشید نے کہا ہے کہ نہ جانے کیوں جب نوازشریف حکومت میں آتے ہیں تو انہیں ہندوستان سے مذاکرات کی جلدی ہوتی ہے۔
ہم مذاکرات کے حق میں ہیں لیکن یہ مذاکراتی عمل باعزت اور با مقصد ہونا چاہئے۔ شیخ رشید نے کہا کہ وہ اپوزیشن بنچوں پر بیٹھیں گے اور قوم کے جذبات کی ترجمانی کا حق ادا کریں گے۔ شیخ رشید نے کہا کہ لوڈشیڈنگ حکومت کیلئے بڑے امتحان سے کم نہیں ہے۔ کراچی کے سیاسی حالات کی درستگی کیلئے ایم کیو ایم سمیت سب کو مل کر بیٹھنا ہو گا۔