گوجرانوالہ(جیوڈیسک) گوجرانوالہ میں دو منزلہ مکان کی چھت گر گئی،ملبے تلے دب کر میاں بیوی اور بچی جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق پنڈی بائی پاس کے قریب بلال ٹاون میں مزدوروں نے شہباز نامی شخص کے گھر کی چھت ڈالی جو چند گھنٹے بعد ہی گر گئی۔
حادثے میں گھرکے اندر موجود تمام افراد ملبے تلے دب گئے۔گھر کا مالک شہباز اوراس کی بیوی موقع پرہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کی 6 برس کی بچی ھسپتال پہنچ کر دم توڑ گئی۔ شہباز کے بھائی عرفان اور بیٹی اقرا کو شدید زخمی حالت میں ھسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔