ترکی میں شام کی جانب سے حملے کیخلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے

Turkey Protesters

Turkey Protesters

ترکی (جیوڈیسک) انقرہتر کی میں حکومت مخالف مظاہرہ کرتے ہوئے لوگ بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے۔ترکی کے سرحدی علاقے ریہانلی میں ہفتے کے روز مظاہرین نے گزشتہ ہفتے ہونے والے دو کار بم دھماکوں کے بعد حکومت کی جانب سے عدم کاروائی پر احتجاج کیا۔

بم دھماکوں میں 51 افراد ہلاک ہوئے تھے،مظاہرین کا کہنا تھا کہ شام کی جانب سے ترکی پر حملے نا قابل قبول ہیں حکومت ان حملوں کے خلاف فوری ردعمل کا اظہار کرے۔

ہاتھوں میں پرچم اٹھائے ان مظاہرین کا راستہ جب پولیس نے روکا تو مظاہرین مشتعل ہو گئے ،پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ ہوئی۔پولیس نے مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔