ن لیگ سے مذاکرات،جے یو آئی نے عبد الغفور حیدری کا ذمہ داری دیدی

Fazlur Rehman

Fazlur Rehman

اسلام آباد(جیوڈیسک) اسلام آباد جمعیت العلمائے اسلام فضل الرحمن نے مسلم لیگ (ن) سے آئندہ حکومتی اتحاد کی تفصیلات طے کرنے کے لیے مولانا عبدالغفور حیدری کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے ۔جے یو آئی (ف) کے ترجمان مولانا امجد خان نے جیو نیوز سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے مسلم لیگ (ن) سے رابطے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس بارے میں مولانا عبدالغفور حیدری کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ مولانا عبدالغفور حیدری کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی میں اکرم دارنی،مولانا گل نصیب اور ملک سکندر شامل ہیں۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتا یا کہ ابھی تک جے یو آئی نے حکومت سازی کے بارے میں مذاکرات ہی نہیں کئے تو کوئی وزارت یا گورنرشپ مانگنے کا سوا ل ہی پیدا نہیں ہوتا۔ دوسری طرف مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راجہ ظفرالحق نے بھی تصدیق کی کہ جے یوآئی سے ہونے والی گذشتہ روز کی ملاقات میں ان سے کسی قسم کا کوئی مطالبہ نہیں کیا گیا۔