شکاگو(جیوڈیسک) امریکا میں پبلک سکولوں کی تالہ بندی پر سیکڑوں والدین، اساتذہ اور طلبا شکاگو کی سڑکوں پر آگئے۔شکاگو ٹیچرز یونین کی جانب سے مظاہرے کا اہتمام کیا گیا۔
سکولوں کے قریب سے گزرنے والے مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ سکولوں کو بند کئے جانے کے خلاف ہیں ، معیاری اسکولوں پر تمام بچوں کا حق ہے ، امریکا میں تعلیمی بجٹ میں کمی کیلئے 54 پبلک اسکولوں کو بند کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے ،احتجاج کے موقع پرٹریفک کا نظام بھی متاثر ہوا۔