خیبرپختونخوا میں وزارتوں کی تقسیم کا فارمولہ طے پا گیا

Khyber Pakhtunkhwa

Khyber Pakhtunkhwa

خیبرپختونخوا (جیوڈیسک) میں حکومت سازی کے لئے وزارتوں کی تقسیم کا فارمولہ طے پا گیا، اسد قیصر اسپیکر بنیں گے۔خیبرپختونخوا میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور نامزد وزیراعلی پرویز خٹک نے صوبائی کابینہ میں وزارتوں کی تقسیم کا فارمولہ طے کیا۔

تحریک انصاف نے اتحادی جماعتوں جماعت اسلامی اور قومی وطن پارٹی کو تین تین وزارتیں دینے کا وعدہ کر رکھا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے شوکت علی یوسف زئی، شاہ فرمان، عاطف خان، یوسف ایوب، شکیل خان اور دیگر ارکان کو وزارتیں جبکہ یاسین خلیل کو ڈپٹی اسپیکر شپ ملنے کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے کے لئے جمعیت علمائے اسلام کے پارلیمانی لیڈر اکرم خان درانی اور ن لیگ کے سردار مہتاب میں مقابلہ ہے۔