طالبان کی وجہ سے پنجاب میں انتخابی مہم نہ چلا سکے: صدرزرداری

Asif-Ali-Zardar

Asif-Ali-Zardar

لاہور(جیو ڈیسک)لاہور صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پنجاب میں الیکشن میں پیپلزپارٹی کو یکساں مواقع نہیں مل سکے، یوسف رضا گیلانی بیٹے کی بازیابی میں مصروف اور راجہ پرویز اشرف عدالتوں کے چکرلگاتے رہے، الیکشن مہم چلانے والا کوئی نہ تھا۔ لاہور میں سفیما کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے صدر آصف زرداری نے کہا کہ پنجاب میں شکست کی وجوہات پر آج پارٹی اجلاس میں غور کریں گے۔

پنجاب میں ریٹرننگ افسران نے کردار ادا کیا۔ صدر کا کہناتھاکہ طالبان کی وجہ سے پنجاب میں انتخابی مہم نہ چلا سکے، راجہ پرویز اشرف عدالتوں کے چکر لگاتے رہے اور یوسف رضا گیلانی بیٹے کی بازیابی کی کوششوں میں لگے رہے، الیکشن مہم کیلئے صدارت سے مستعفی ہوجانا چاہیے تھا، اب ایسا کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ صدر نے کا کہا کہ پیپلز پارٹی ختم ہوئی ہے نہ ہو گی، مستقبل کے لیے باقائدہ منصوبہ بندی کریں گے۔