لاہور، کئی گرڈ اسٹیشنز بند، متعدد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے

Darkness

Darkness

لاہور(جیوڈیسک) سمیت ملک بھر میں بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے، شدید گرمی میں کئی کئی گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کو جینا دوبھر کردیا ہے۔ لاہور میں کئی گرڈ اسٹیشنز بند ہونے سے شہر کے متعدد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ہیں۔

لیسکو ذرائع کے مطابق اتوار کو ملک میں بجلی کی پیداوار آٹھ ہزار آٹھ سو جبکہ طلب پندرہ ہزار پانچ سو میگاواٹ ہے۔ چھ ہزار میگاواٹ کے شارٹ فال کی وجہ سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ لاہور میں کئی گرڈ اسٹیشنز بند ہونے سے شہر کے متعدد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ہیں۔

آگ برساتے سورج کی تپش سے درودیوار تپ رہے ہیں اور بجلی کی طویل بندش نے شہریوں کی پریشانی میں اضافہ کردیا ہے۔ شہریوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ شدید گرمی کے اس موسم میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔