پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کوایک روزہ سیریز میں1-0سے ہرا دیا

Paksitan Teem

Paksitan Teem

ایڈنبرا(جیوڈیسک) پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا،یوں پاکستان نے سیریز ایک صفر سے جیت لی۔ایڈن برا میں تیز بارش کے بعد آوٹ فیلڈ میں پانی جمع ہوگیا،امپائرز نے کئی بار میدان کا معائنہ کیا۔

آخرکار گراونڈ کھیل کے قابل نہ ہونے کی وجہ میچ منسوخ کر دیا گیا،یوں پاکستان سیریز ایک صفر سے جیت گیا۔پاکستان ٹیم اب آئرلینڈ جائے گی جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف 23اور26مئی کو دو ون ڈے میچز کھیلے گی۔