اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد ترجمان وزیراعظم ہاس نے ان اہم عہدوں پر تقرریاں اور تبادلوں کے حوالے سے چلنے والی تمام خبروں کی تردید کی ہے۔تر جمان ایوان وزیر اعظم کی جانب سے جا ری ایک اعلامیہ کے مطابق نگراں دور حکومت میں کوئی نئی تقرری نہیں کی گئی،او جی ڈی سی ایل،سوئی ناردرن،سوئی سدرن سمیت دیگر اداروں میں عارضی چارج دیا گیا ہے۔
نئی حکومت کے آنے تک سینئرترین افسران کی عہدوں پرعارضی تعیناتی کی گئی ہیں ۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں تقرریوں کو چیلنج کیا ۔چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی، چیئرمین نیپرا، ایم ڈی سوئی سدرن ، ایم ڈی سوئی ناردرن ، ایم ڈی پاکستان منرل ، چیئرمین نیشنل فرٹیلائزر۔
ایم ڈی اوجی ڈی سی ، چیئرمین اسٹیٹ لائف ، چیئرمین پی ٹی ڈی سی ، چیئرمین ساوفٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ ، ڈی جی ایف آئی اے کی تقرری سمیت پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن میں تقرریوں اور تبادلوں کو چیلنج کیا گیا ہے۔