چوری کی بنیاد پر جیتنے والے اور عوام کا مینڈیڈیٹ چرانے والے حکومت کے اہل نہیں ہیں،روحیل اکبر
Posted on May 20, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
تحریک تحفظ پاکستان کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات روحیل اکبر نے کہا ہے کہ چوری کی بنیاد پر جیتنے والے اور عوام کا مینڈیڈیٹ چرانے والے حکومت کے اہل نہیں ہیں اور نہ ہی ان چوروں سے خیر کی امید رکھی جاسکتی ہے۔
ملک کا مستقبل محفوظ بنانے کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان فخرو بھائی سمیت فراڈ اور دھاندلی سے جیتنے والے فراڈیوں کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیںاپنے ایک بیان میں روحیل اکبر نے کہا کہ میڈیا آزاد اور غیر جانبدار ہونے کے باعث اس بار الیکشن میں جو ریکارڈ دھاندلی ہوئیسب عوام نے اپنی انکھوں سے دیکھ لی اور اب دوبارہ گنتیوں میں جھرلو سے جیتنے والے سیاستدان منہ کے بل زمین پر گر رہے ہیں۔
اس طرح اگر پورے ملک میں دوبارہ گنتی کروائی جائے تو کئی فراڈیے سیاستدانوں کے اصلی چہرے عوام کے سامنے آجائیں گے۔