بھمبر کی خبریں 19.05.2013

راجہ محمد اکرم خان کی خدمات مسلم کانفرنس کے کارکنوں کیلئے مشعل راہ تھیں انکی وفات سے جو خلاء پیدا ہوا ہے
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)راجہ محمد اکرم خان کی خدمات مسلم کانفرنس کے کارکنوں کیلئے مشعل راہ تھیں انکی وفات سے جو خلاء پیدا ہوا ہے وہ مدتوں پورا نہ کیا جاسکے گا راجہ محمد اکرم خان ایک شریف النفس اور ملنسار شخصیت تھے جنکی الحاق پاکستان ،آزادکشمیر اور بالخصوص ضلع کوٹلی کی عوام کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انکے اپنائے ہوئے اصول مسلم کانفرنس اور کشمیری عوام کیلئے ایک تعین شدہ راستہ ہیں ان خیالات کااظہار مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل چوہدری اسماعیل خالد نے راجہ محمد اکرم خان کی وفات پر اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ راجہ محمداکرم خان کی ناگہانی موت نے مسلم کانفرنس کے کارکنوں کو غمزدہ کر دیا ہے ایک نظریاتی راہنما کے بچھڑنے کا پوری مسلم کانفرنس اور کشمیری عوام کو دکھ ہے مسلم کانفرنس یوتھ ونگ انکے صاحبزادے سابق مشیر حکومت آفتاب اکرم اور انکی فیملی کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ راجہ محمد اکرم خان کے پسماندگان کو صبروجمیل عطا فرمائے اور انکے درجات بلند فرمائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری عنایت اللہ (ریٹائرڈ DEO )آزاد جموں وکشمیرپرائیویٹ سکولزاینڈکالجز ایسوسی ایشن ضلع بھمبر کے صدر منتخب
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )چوہدری عنایت اللہ (ریٹائرڈ DEO )آزاد جموں وکشمیرپرائیویٹ سکولزاینڈکالجز ایسوسی ایشن ضلع بھمبر کے صدر منتخب ،جنرل سیکریڑی راجہ فہیم گل۔تفصیلات کے مطابق آزاد جموں وکشمیرپرائیویٹ سکولزاینڈکالجز ایسوسی ایشن ضلع بھمبرکا اجلاس زیرِ صدارت چوہدری انصر اقبال الائیڈسکول میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں سابق صدر توقیر اورنگ زیب ،تحصیل صدر زاہد حسین چوہدری،آصف اقبال قریشی،محمداصغر اعوان (کڈھالہ) ،مرزاعزیز اللہ(بھمبر)ابرارنذیر(بھمبر)محمدافضل (بھمبررجانی) فہیم گل، افتخاراحمد(جنڈالہ)، محمدقربان(جنڈالہ) ،محمدعبداللطیف(چدرون) توقیر احمد(سماہنی) محمداشرف( برجاہ) ،اے آر شہزاد(سرسالہ چوکی) ،محمداشرف (مکہال)مرزا غلام غوث ، توصیف احمد، کبیر احمد، محمد ثاقب رزاق،(کڈھالہ) ثاقب امین جرال(برنالہ) عبدالرحمن، ڈاکٹرطارق شاکر اور طیبہ افتخارنے شرکت کی اجلاس تلاوت قرآن پاک سے شروع ہوا اجلاس میں ضلع بھمبرکی تینوں تحصیلوں کے عہدہداروں نے شرکت کی ، اجلاس میں متفقہ طور پر چوہدری عنایت اللہ کوصدر، راجہ قمر اشفاق سینئرنائب صدر ،افتخار احمد(سماہنی)نائب صدر،طیبہ افتخار مغل نائب صدر(خواتین)، راجہ فہیم گل جنرل سیکریڑی، محمداصغراعوان جوائنٹ سیکرٹری ،جبکہ ڈاکٹرطارق شاکرکوسیکرٹری ا طلاعات بلا مقابل منتخب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس میں آزاد جموں وکشمیرپرائیویٹ سکولزاینڈکالجز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہداداروں نے اس بات کا عہد کیا کہ وہ پرائیوٹ اداروں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے بھرپور کوشش کریں گئے،تمام اراکین نے نومنتخب عہداداروں کو مبارک باد دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈسٹرکٹ ہسپتال بھمبرمیں غریب اور عام لوگوں کو بھرپور صحت کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ ہسپتال بھمبرمیں غریب اور عام لوگوں کو بھرپور صحت کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ہسپتال کی انتظامیہ مریضوں کیساتھ بھرپور تعاون کررہی ہے ان خیالات کااظہار بنڈالہ سماہنی کے رہائشی محمد امجد نے کیا انہوں نے کہاکہ میں ایک غریب مزدور آدمی ہوں میری بیوی کا ڈلیوری کا کیس تھا میں آدھی رات کو ڈسٹرکٹ ہستپال بھمبر کو لیکر آیا جہاں ہسپتال انتظامیہ نے مریضہ کی حالت کو دیکھتے ہوئے فوری طور پر آپریٹ کیا انہوں نے کہاکہ اللہ کے سوا میرا کوئی سفارش نہ تھی لیکن ڈسٹرکٹ ہسپتال بھمبرکی انتظامیہ نے میرے ساتھ بھرپور تعاون کیا اگر میری بیوی کا فوری آپریشن نہ ہوتا تو شاید وہ زندگی کی باری ہار جاتی میں ڈسٹرکٹ ہسپتال بھمبرکی انتظامیہ اور لیڈی ڈاکٹر کا انتہائی مشکورہوں جنہوں نے بروقت آپریشن کرکے میری بیوی کی جان بچائی انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ ہسپتال بھمبر عام اور غریب مریضوں کو صحت کی ہر طرح کی سہولت فراہم کررہاہے انتظامیہ امیر غریب کا فرق کیے بغیر ہر ایک کیساتھ بھرپور تعاون کررہی ہے۔