جمعہ کو آئی ایم ایف کو 38 کروڑ ڈالر کی قسط ادا کی جائے گی

IMF

IMF

کراچی: (جیوڈیسک) نئی حکومت کے اقتدار سنبھالنے سے پہلے نگران حکومت کا آخری امتحان جمعہ کو ہو گا۔ آئی ایم ایف کو اڑتیس کروڑ چون لاکھ ڈالر قرض کی قسط ادا کی جائے گی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق آئی ایم ایف کو قسط کی ادائیگی اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ کی مد میں کی جائے گی جس کی ایس ڈی آر میں مالیت پچیس کروڑ چوراسی لاکھ ڈالر ہے۔

چوبیس مئی کو ادا کئے جانے کے بعد عالمی مالیاتی ادارے کو اگلی قسط اٹھائیس جون کو ادا کی جائے گی اور یہ قسط نئی حکومت ادا کرے گی۔