ڈیوڈ بیکھم نے اپنی فرنچ ٹیم سینٹ جرمین کو الوداع کہہ دیا

David Beckham

David Beckham

پیرس(جیوڈیسک)انگلش ٹیم کے سابق سٹار مڈ فیلڈر ڈیوڈ بیکھم نے اپنی فرنچ ٹیم سینٹ جرمین کی فتح کے بعد اسے نم آنکھوں سے الوداع کر دیا۔فرانس کے شہر پیرس میں ہونیوالے فٹ بال لیگ کے میچ میں ڈیوڈ بیکھم کی ٹیم پیرس سینٹ جرمین نے بریسٹ کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔

سیزن کے آخری میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں نے ڈیوڈ بیکھم کو لیگ ون ٹرافی تھماتے ہوئے ان کے الوداع کو شاندار بنا دیا۔پی ایس جی کی ٹیم پہلے ہی فرنچ فٹ بال لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے۔

ادھر اڑتیس سالہ ڈیوڈ بیکھم بھی پروفیشنل فٹ بال کو خیر باد کہہ چکے ہیں۔انہوں نے اپنے بیس سالہ فٹ بال کیرئیر میں مانچسٹر یونائیٹڈ ، ریال میڈرڈ ، لاس اینجلس گلیکسی ، اے سی میلان اور پیرس سینٹ جرمین کو ٹائٹلز دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔