اسلام آباد(جیوڈیسک)نگران وزیراعظم کا اعلی تقرریوں وتبادلوں کے حوالے سے ایک اور فیصلہ سامنے آ گیا۔ انسداد پولیو سیل کے سربراہ ڈاکٹر الطاف بوسن کو عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔ ذرائع کو موصول ہونے والے تین سطری نوٹیفیکیشن میں ڈاکٹر الطاف بوسن کے تبادلے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔
پولیو کے عالمی ماہر ڈاکٹر الطاف بوسن گزشتہ تین سال سے انسداد پولیو سیل کے سربراہ تھے ان کے دور میں گزشتہ تین سالوں میں پاکستان میں پولیو کے کیسز میں نمایاں کمی ہوئی۔ نگران وزیر اعظم نے ڈاکٹر الطاف بوسن کو پولیو سیل کے عہدے سے ہٹا کر ان کی خدمات قومی ادارہ صحت کے سپرد کر دی ہیں۔