سکھر(جیوڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بیان کے خلاف ایم کیو ایم کے کارکنان کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ایم کیو ایم زونل کمیٹی کے اراکین، کارکنوں اور ہمدردوں نے ایم کیو ایم سکھر زون سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرے میں پوسٹرز نذر آتش کر کے شدید نعرے بازی کی گئی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پاکستان کی تیسری بڑی سیاسی جماعت کے قائد پر جو الزامات لگائے ہیں وہ بے بنیاد ہیں اور انہیں اپنے الفاظ واپس لینے چاہیں۔