چودھری برادران کی ہسپتال میں عمران خان سے ملاقات

Imran Khan

Imran Khan

لاہور(جیوڈیسک)چودھری شجاعت اور پرویز الہی نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی شوکت خانم اسپتال میں عیادت کی۔ مسلم لیگ کی قیادت کی جانب سے عمران کی خیریت دریافت کی گئی اور عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔

جبکہ خیبر پختونوخواہ میں حکومت سازی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا چودھری شجاعت حسین اور پرویز الہی نے کراچی میں تحریک انصاف کی رہنما کے قتل پر بھی اظہار تعزیت کی۔