پشاور: پلازہ میں دھماکا ، 5 افراد زخمی ہو گئے

Peshawar

Peshawar

پشاور(جیوڈیسک)پشاور کے علاقے صدر میں فلک سیر پلازہ میں دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ذرائع کے مطابق دھما کا فلک سیر نامی پلازہ میں ہوا جس میں زیادہ تر دکانیں الیکٹرانک سامان اور موبائل فون کی ہیں۔ دھماکے کے وقت موبائل مارکیٹ میں خریداروں کا کافی رش تھا۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

دھماکے سے کئی دکانوں اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ کئی دکانوں کے بیرونی دروازوں کو بھی نقصان پہنچا ۔امدادی ٹیموں نے حادثے کی جگہ پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طور پر لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا۔

انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہرہے۔ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کرعلاقے کوگھیرے میں لے لیا ۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ انہیں دو ماہ سے دھمکیاں مل رہی تھیں۔