مردان : تحریک انصاف کے کارکنوں اور پولیس میں جھڑپ ، 3 کارکن زخمی

Mardan

Mardan

پشاور(جیوڈیسک)مردان میں تحریک انصاف کے کارکنوں اور پولیس میں جھڑپ سے پی ٹی آئی کے 3 کارکن زخمی ہوگئے۔مردان میں الیکشن ٹربیونل نے حلقہ این اے 9 پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے دی گئی تحریک انصاف کی درخواست خارج کردی۔

درخواست مسترد ہونے پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے ریٹرننگ افسر کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا،پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرانے کی کوشش کی جس پر تلخ کلامی کے بعد پولیس اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں ہاتھاپائی ہوگئی، جھڑپ میں تحریک انصاف کے تین کارکن زخمی ہوگئے۔ مشتعل افراد نے پولیس موبائل کے شیشے توڑ دیئے۔