چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ آج صدرزرداری، سابق وزیرداخلہ رحمان ملک، چیئرمین سینیٹ نیرحسین بخاری اور اٹارنی جنرل عرفان قادرکے خلاف توہین عدالت کے مقدمات کی سماعت کرے گا۔
چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ توہین عدالت کے مقدمات کے علاوہ آج ایل این جی درآمد اسکینڈل اور پورٹ قاسم میں غیرقانونی بھرتیوں کی سماعت بھی کرے گا۔
جبکہ جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کمیشن کیس اورموجودہ نگران حکومت میں تبادلوں اوربھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت کرے گا۔