پشاور(جیوڈیسک) پشاور تحریک انصاف خیبرپختونخواکے صدراورصوبائی اسمبلی کے نامزداسپیکراسدقیصرنے کہاہے کہ خیبرپختونخوامیں حکومتی معاملات دیکھنے کیلئے 8رکنی چیئرمین ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
صوبے میں فردواحدکی حکومت نہیں ہوگی۔وزیراعلی نہ بنائے جانے پرافسوس ہے تاہم پارٹی چیئرمین کافیصلہ قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ تجربہ کم تھا اس لئے عمران خان نے وزیراعلی نہیں بنایا۔تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر نے کہا کہ ایسا ادارہ بنائیں گے جو کرپشن کی صورت میں وزیراعلی پر بھی ہاتھ ڈالے گا۔