واشنگٹن(جیوڈیسک) امریکی ریاستوں اوکلاہاما، کینساس اور آئیوا میں طوفان نے تباہی مچادی۔اس دوران مختلف حادثات میں ایک شخص ہلاک اور 21 زخمی ہوئے۔ طوفان بادوباراں کا نیا سسٹم داخل ہونے کے بعد اوکلاہاما کی 16 کاونٹیز میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
طوفان کے باعث درجنوں مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔علاقے میں اب بھی گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں۔ریاست آئیوا، اوکلاہاما، منی سوٹا، الی نوائیاور میزوری میں مزید طوفان بادوباراں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔