کوئٹہ(جیو ڈیسک)کوئٹہ وکلا تنظیموں کی جانب سے سابق ایڈووکیٹ جنرل صلاح الدین مینگل کی عدم بازیابی کے خلاف بلوچستان کی تمام عدالتوں کا بائیکاٹ جاری ہے وکلا کے پیش نہ ہونے سے کسی مقدمے کی سماعت نہ ہوسکی۔
مشترکہ اجلاس ہوا جس میں مغوی سابق ایڈووکیٹ جنرل صلاح الدین مینگل کے اغوا کو 48 روز گزر جانے کے باوجود بازیاب نہ کرانے کو انتطامیہ کی نااہلی قرار دیا گیا اور 21 سے 24 مئی تک بلوچستان بھر کی عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان ہوا وکلا کے بائیکاٹ سے آج صوبے کے تمام عدالتوں میں کسی قسم کی سماعت نہیں ہو رہی۔
جس سے سائلین مشکلات کا شکار ہیں تاہم وکلا تنظیموں کا موقف ہے کہ جب تک مغوی بازیاب نہیں کرایا جاتا ان کا احتجاج جاری رہے گا مغوی کو 3 اپریل سریاب روڈ سے دو مسلح افراد نے اغوا کیا۔ لواحقین کے مطابق ان سے دو کروڑوو روپے کی مانگ کی گئی ہے مغوی نے حال میں ہی مسلم لیگ نون میں شمولیت اختیار کی تھی۔