عمران خان کو کل شام تک ھسپتال سے ڈسچارج کئے جانے کا امکان

Imran Khan

Imran Khan

لاہور(جیوڈیسک) لاہور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے جیکٹ پہن کر ھسپتال میں چلنا پھرنا شروع کر دیا ہے،ڈاکٹروں کا کہناہے کہ ان کی صحت تیزی سے بہتر ہو رہی ہے اور انہیں کل شام تک ھسپتال سے ڈسچارج کئے جانے کا امکان ہے۔شوکت خانم ھسپتال کی انتظامیہ کے مطابق عمران خان نے بغیر کسی سہارے کے ھسپتال میں300میٹر تک چہل قدمی کی۔

ان کی صحت کافی بہتر ہے، عمران خان تازہ دم ہیں اور خودکو صحت مند محسوس کر رہے ہیں،ھسپتال انتظامیہ کاکہنا ہے کہ عمران خان کو کل شام تک ھسپتال سے ڈسچارج کئے جانے کا امکان ہے،یہ بھی بتایا گیاہے کہ عمران خان اپنے علاج کے تمام اخراجات اپنی جیب سے ادا کر رہے ہیں۔