اوکلا ہوما(جیوڈیسک)طوفانی بگولوں نے اوکلا ہوما میں تباہی مچا دی،گھروں کو ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا،91افراد ہلاک ،درجنوں زخمی ہو گئے۔ ریاست اوکلاہوما کے علاقے موری سے خوفناک طوفان ٹکراگیا جس کے نتیجے میں کئی عمارتیں ملبے کے ڈھیر میں بدل گئیں۔ 200 میل فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواوں نے اپنے راستے میں آنے والی کسی چیز کو نہیں چھوڑا۔
طوفان سے دو سکولوں کی عمارتیں بھی متاثر ہوئیں۔سیکڑوں گاڑیوں کو الٹ پلٹ کر رکھ دیا، بگولے کی چوڑائی تقریبا ایک میل تھی۔ حکام کے مطابق طوفان کے راستے میں دو اسکول بھی آئے جن کے ملبے سے کئی بچوں کو زندہ نکال لیا گیا ہے اور 24 بچوں کے ملبے تلے دبنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ابھی اس طرح کے مزید بگولے بن سکتے ہیں۔