چینی وزیراعظم کی کل پاکستان آمد، شاندار استقبال کی تیاریاں مکمل

Prime Minister

Prime Minister

اسلام آباد(جیوڈیسک) چینی وزیراعظم لی کی چیانگ کی کل پاکستان آمد پر شاندار استقبال کا فیصلہ کیا گیا .اکیس توپوں کی سلامی اور گارڈ آف آنر بھی دیا جائے گا۔ چکلالہ ائیر بیس پر صدر آصف زرداری اور نگراں وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو ان کا استقبال کریں گے۔

چینی وزیراعظم کا طیارہ جب پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوگا تو پاک فضائیہ کے دو طیارے حفاظتی حصار میں لے لیں گے۔ استقبالیہ تقریب کے بعد ایوان صدر میں وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے اور معاہدوں پر دستخط کی تقریب ہوگی۔

اس کے بعد چینی وزیراعظم اپنی اقامت گاہ جائیں گے اور مختلف سیاسی شخصیات سے ملاقات اور عشائیہ میں شرکت کریں گے۔ تیئیس مئی کو چینی وزیراعظم سینٹ اجلاس سے خطاب اور پاک چائنہ سنٹر کا دورہ کریں گے۔