نئی دہلی(جیوڈیسک)بھارت اور چین سرحدی تنازع حل کرنے پر متفق ہو گئے ہیں۔ دونوں ملکوں نے تجارت، ویزے اور پانی سے متعلق امور سمیت آٹھ معاہدوں پر دستخط کر دئیے ہیں۔ چینی وزیراعظم لی کیچیانگ بدھ کو بھارت سے پاکستان آئیں گے۔چینی وزیراعظم لی کیچیانگ اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہیں۔
جہاں انہوں نے اپنے ہم منصب منموہن سنگھ سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماں نے ایک دوسرے کی خودمختاری اور آزادی کا احترام کرنے پر اتفاق کیا ہے دونوں ملک ایک دوسرے کے مفادات کا خیال رکھتے ہوئے اچھے ہمسایوں کی طرح رہیں گے۔ دونوں رہنماں نے پانی سے متعلق امور پر بھی باہمی رضامندی سے حل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔