بیجنگ(جیوڈیسک)مشرقی چینی صوبے شانڈونگ میں بارود کی ایک ورکشاپ میں زوردار دھماکے سے بارہ افراد ہلاک اور کم از کم تیرہ لاپتہ ہو گئے۔ چین کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے نے بتایا ہے کہ پولی ایکسپلوسیوز نامی کمپنی میں اس دھماکے کے بعد ملبے کے ٹکڑے دو دو سو میٹر دور جا گرے۔
ابتدائی رپورٹوں میں بتایا گیا تھا کہ امدادی ٹیموں نے 9 ورکرز کو بچا لیا ہے جبکہ پانچ لاشیں برآمد کر لی ہیں۔ یہ کمپنی شہر کائوفان میں چھیاسٹھ ہیکٹر رقبے پر پھیلے ہوئے اپنے پلانٹ میں سالانہ تیس ہزار ٹن بارودی مواد تیار کرتی ہے جو غیر فوجی منصوبوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔