ایکشن فلم فاسٹ اینڈ فیورئس 6کا آخری ٹریلر جاری

Fast 6

Fast 6

نیویارک(جیوڈیسک) نیویارک این جی ٹی ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر ایکشن سیریز فاسٹ اینڈ فیورئس ایک بار پھر باکس آفس پر دھوم مچانے کے لیے تیار ہے اور سیریز کے سلسلے کی نئی فلمفاسٹ اینڈ فیورئس6 (Fast & Furious 6)کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

ہدایتکار جسٹن لِن کی اس فلم میں وِن ڈیزل،پال واکر،مشعل روڈریگوئز، وین جانسن اور جارڈانا بریوسٹر اپنے سابقہ کرداروں میں موجود ہیں جنکے ساتھ لیوک ایونزاس بار فلم میں وِلن کے کردار میں موجود ہیں۔

پچھلی فلم میں100ملین ڈالر کی چوری کرنے کے بعد گو ڈومینک ٹوریٹو(وِن ڈیزل)اور برائن او کونن(پال واکر)کا گروپ اپنے پیشے کو خیرباد کہہ چکا ہے لیکن پولیس ریکارڈ سے اپنی کرائم لسٹ کلیئر کروانے کے لیے یہ گروہ ایک بار پھر شاطر مجرم کی گرفتاری میں پولیس حکام کی مدد کرنے پر راضی ہوگئے ہیں۔

کرس مورگن کی تحریر کردہ اس فلم کو وِن ڈیزل اور کلیٹن ٹان سینڈ نے مشترکہ طور پر وڈیوس کیا ہے جو یونیورسل پکچرز کے تحت 24مئی کو امریکا سمیت دنیا بھر کے سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی جبکہ فلم کی شوٹنگ لندن سمیت کینری جزیرے،اسکاٹ لینڈ اور لاس اینجلس میں کی گئی ہے۔