فرنچ موٹو جی پی، اسپینش بائیک رائیڈر ڈینی پیڈروسا نے جیت لی

Dani Pedrosa

Dani Pedrosa

اسپینش بائیک رائیڈر ڈینی پیڈروسا نے فرنچ موٹو جی پی کا ٹائٹل جیت لیا۔ فرانس کے موٹو جی پی لی مینز کورس” پر بارش برسی تو مقابلہ زیادہ اعصاب شکن ہو گیا۔ رائیڈرز نے ایک دوسرے سے آگے نکلنے کے لئے خوب اپنا زور بازو دکھایا۔

پھسلن والے اس ٹریک پر ایک موٹر سائیکلسٹ کو حادثہ بھی پیش آیا۔ اسپینش بائیک رائیڈر ڈینی پیڈروسا نے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ انچاس منٹ سترہ اعشاریہ ستر سیکنڈ میں طے کیا۔ دوسرے نمبر اسکاٹش برطانوی رائیڈر رہے۔