گورنر خیبر پختونخوا نے نامزد وزیر اعلی کو حکومت بنانے کی دعوت دیدی

Governor Pakhtunkhwa

Governor Pakhtunkhwa

پشاور(جیوڈیسک)خیبر پختونخوا کے گورنر انجینئر شوکت اللہ نے نامزد وزیر اعلی اور اسپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر کو حکومت سازی کی دعوت دے دی ہے۔گورنر ہاس میں اجلاس کے بعد ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے انجینئر شوکت اللہ کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن وامان کا قیام ان کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے نامزد وزیر اعلی اور اسپیکر کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔ گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں پر انتخاب اور تمام مراحل کی تکمیل کے بعد اسمبلی کا اجلاس کسی بھی وقت طلب کر لیا جائے گا۔