بلوچستان میں حکومت سازی کیلئے رابطے جاری ہیں: ثنا اللہ زہری
Posted on May 21, 2013 By Geo Urdu مقامی خبریں
Sana Ullah Zehri
لاہور: (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدر ثنا اللہ زہری کا کہنا ہے کہ صوبے میں حکومت سازی کے لئے دیگر جماعتوں سے رابطے جاری ہیں۔
زرائع سے گفتگو کرتے ہوئے ثنا اللہ زہری کا کہنا تھا کہ اگر بلوچستان میں ن لیگ کی حکومت بنی تو امن و امان کی بحالی پہلی ترجیح ہو گی۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے حالات اچھے نہیں مناسب حکمت عملی سے ہی صورتحال کو بہتر کیا جا سکتا ہے۔
ثنا اللہ زہری کا کہنا تھا کہ قوم پرست جماعتوں کو قومی دھارے میں واپس لانے کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آئینگے۔