ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں 800 روپے فی تولہ اضافہ

Gold

Gold

کراچی(جیوڈیسک)ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت آٹھ سو روپے بڑھ کر53 ہزار روپے ہو گئی ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت میں چھ سو چھیاسی روپے اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت پینتالیس ہزار چار سو اٹھائیس روپے ہو گئی۔

آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت انتیس ڈالر بڑھ گئی جس کے بعد بین الاقوامی منڈی میں سونے کے نرخ تیرہ سو اکیاسی ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئے۔