بینظیر قتل کیس میں مشرف کی ضمانت اور رہائی کے عدالتی حکم پر شاہد قریشی کی قوم کو مبارکباد
Posted on May 21, 2013 By Noman Webmaster کراچی
کراچی : انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پرویز مشرف کی درخواست ضمانت کی منظوری اور پرویز مشرف کو رہا کرنے کے عدالتی حکم کو پاکستانی قوم کی اخلاقی فتح قرار دیتے ہوئے آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے جنرل سیکریٹری شاہد قریشی نے کہا کہ یہ پاکستانی قوم پرویز مشرف اور آل پاکستان مسلم لیگ کی ابتدائی فتح ہے۔
جس کے ذریعے فتوحات کا آغاز ہوچکا ہے اور انشاء اللہ پرویز مشرف تمام مقدمات میں باعزت بری ہوکر ایکبار پھر عوام کے درمیان ہوں گے ۔ انہوں نے یہ بات انفارمیشن سیکریٹری طاہر حسین سید اور دیگر عہدیداران کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ شاہد قریشی نے پرویز مشرف کی درخواست ضمانت کی منظوری اور رہائی کے عدالتی حکم پر عوام پاکستان آل پاکستان مسلم لیگ کے تمام کارکنان اور عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئ۔
پرویز مشرف پر بنائے گئے تمام مقدمات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں جن کا مقصد انہیں عوام سے دور کرنا اور انتخابات میں حصہ لینے سے روکنا تھا اسلئے ایک ایک کرکے تمام مقدمات آہستہ آہستہ ختم ہوجائیںگے اور انشاء اللہ پرویز مشرف تمام
مقدمات میں باعزت بری و سرخروہوکر ایکبار پھر ملک و قوم کی خدمت کا فریضہ انجام دیں گے۔