اسلام آباد(جیوڈیسک)تحریک انصاف نے فنگر پرنٹس کی تصدیق کیلئے نادرا فیس پر اعتراض کر دیا۔ جہانگیر ترین کہتے ہیں این اے دو سو چون میں دوبارہ گنتی کے دوران ایک سو ستر بیگز کی سیلیں ہی نہیں تھیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کی سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ فی نشان انگوٹھا دس سے پندرہ روپے تصدیقی فیس کی وصولی امیدواروں کے ساتھ ظلم ہے۔ اس موقع پر جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ این اے دو سو چون کا حتمی نتیجہ آنے کے بعد ہی اگلا لائحہ عمل طے کریں گے۔ انہوں نے متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کیخلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔