نئی دلی(جیوڈیسک)آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث کرکٹرسری سانتھ کے بارے میں مزیدانکشافات ہوئے ہیں،وہ کالے دھندے سے کمائی ہوئی رقم عیاشی میں اڑتے رہے،دوسری طرف ایک اداکاروندو دارا نے بھی اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کااعتراف کرلیا۔اسپاٹ فکسنگ کامعاملہ طول پکڑتاجارہاہے۔
آئے دن نئے نئے انکشافات ہورہے ہیں،فکسنگ میں ملوث ٹیسٹ کرکٹرسری سانتھ نے کالی کمائی سے خودبھی عیاشی کی ،گرل فرینڈ کو بھی مزے کرائے۔سری سانتھ نے گرل فرینڈ کو 42ہزارکااسمارٹ فون دلایا،اورکپڑوں کی خریداری میں دولاکھ روپے خرچ کردیئے۔ساتھ ساتھ وہ پارٹیزمیں بھی پیسے اڑاتے رہے۔
دوسری طرف ممبئی پولیس نے ایک بکی سے سواکروڑروپے برامد کرلیے،اورتواوراسپاٹ فکسنگ کے تانے بانے بالی ووڈ سے بھی مل رہے ہیں،پولیس نے بھارتی اداکاروندو کودھرلیا،جس کے وکیل نے الزامات کوجھوٹ قراردیامگر خودوندو نے سب کچھ اگل دیااوراسپاٹ فکسنگ سے تعلق کااعتراف کرلیا۔